5d868017617c7

اپر چترال میں موسلا دھار بارشوں کے نتیجے میں سیلاب سے سے کھڑی فصلوں اکو سخت نقصان پہنچا

چترال(نمائندہ مشرق نیوز )اپر چترال کی وادی یارخون میں میں موسلا دھار بارشوں کے نتیجے میں سیلاب سے پتدا گازز، ڈیزگ، گازین، دیوان گول اور دوسرے دیہات میں گندم اور جوار کی کھڑی فصلوں اور باغات کو سخت نقصان پہنچا۔ وادی سے آمدہ اطلاعات کے مطابق کھیتوں اور کھلیانوں میں سیلاب کا ملبہ بھرگیاہے۔ندی بالوں میں سیلاب سے آبپاشی اور ابنوشی کے چینلزاور پائپ لائن بھی سیلابی ریلے سے متاثر ہوکر ناقابل استعمال ہوگئے جس سے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے جبکہ بچے کھچے فصلوں اور باغات کا بچانا بھی مشکل ہوگئی۔ سیلاب کے ریلے میں گھروں کے بہہ جانے اور جانی نقصان کی کوئی موصول نہیں ہوئی۔ خطرے کے پیش نظر نشیبی علاقوں کے لوگ محفوظ مقامات پر منتقل ہوچکے تھے۔ سیلاب سے یارخون ویلی کے بالائی علاقوں کا سڑک کا رابطہ منقطع ہو کر رہ گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  نوشہرہ میں بارش جاری،صاف پانی کے کنویں سیلابی پانی سے بھرگئے