بھارتی گلوکار سونو نگم پاکستان کی ننھی گلوکارہ کی آواز سن کر رو پڑے

ویب ڈ یسک (ممبئی): بھارتی گلوکار سونو نگم پاکستان کی ننھی گلوکارہ ہادیہ ہاشمی کی سریلی آواز میں گانا سن کر جذباتوں پر قابو نہ رکھ سکے اور چھوٹی سی عمر میں بلند آواز کی مالکہ ہادیہ ہاشمی نے اپنی سریلی آواز سے جہاں پاکستانیوں کو دیوانہ بنارکھا ہے وہیں بھارت کے نامور گلوکار سونو نگم بھی ان کی آواز کے مداح بن گئے ہیں، بھارتی گلوکار نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے کبھی ایسا سوچا بھی نہیں تھا کہ کوئی گانا سُن کر میں یوں رونا شروع کردوں گا۔

سونو نگم نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر 02 منٹ سے زائد کی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ ٹی وی پر ہادیہ ہاشمی کا گانا ’’بول ہو‘‘ سن رے ہیں اور اس دوران ان کی آنکھوں میں آنسو دیکھے جاسکتے ہیں۔ سونونگم نے گانا سنتے ہوئے کہا بہت دنوں بعد کسی آواز نے میرے دل کو چھوا ہے۔

سونونگم نے کہا کہ یہ گانا مجھے جاوید جعفری نے بھیجا تھا حالانکہ میں یہ گانا پہلے بھی سن چکا تھا لیکن آج ڈھنگ
سے سنا جس کے بعد مجھے ایسا لگ رہا ہے کہ میں نے بہت دنوں بعد کوئی اچھی چیز سنی ہے۔