صوبائی حکومت اساتذہ کی فلاح و بہبود کے لیے کوشاں ہے- معاون خصوصی برائے اطلاعات و بلدیات

ویب ڈیسک (پشاور): وزیراعلی خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و بلدیات کامران بنگش سے انصاف ٹیچرز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کی وفد کی ملاقات، میٹنگ میں ٹیچرز کو درپیش چیلنجز پر بات چیت ہوئی.
کامران بنگش کے مطابق صوبائی حکومت اساتذہ کی فلاح و بہبود کے لیے کوشاں ہیں، ٹیچرز کو سب سے زیادہ مراعات ہماری حکومت نے دی ہیں. ٹیچرز معماران وطن ہیں ان کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، سروس سٹرکچر و انتظامی ایشوز سب حل کریں گے. امید ہے اساتذہ تنظیمیں تبدیلی کے سفر میں اپنا حصہ ڈالیں گے۔