images 18

شکست ضرور ہوئی لیکن ناامید نہیں ہیں۔ مصباح الحق

ویب ڈ یسک (لاہور): قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے قومی ٹیم کی مانچسٹر ٹیسٹ کی شکست پر پی سی بی ویب سائٹ کے لیے آرٹیکل لکھا، جس میں قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کہنا تھا کہ فتح اور شکست کے درمیان بہت معمولی سا فرق ہوتا ہے، خسارے کا شکار رہنے کےباوجود انگلینڈ نے ہم سے فتح چھینی، پاکستان نے 6 ماہ میں پہلی سیریز میں صف اول کی ٹیم کا زبردست مقابلہ کیا۔آخری سیشن کے علاوہ پاکستان نے میچ پر گرفت برقرار رکھی تھی، دباؤ میں بہتر کھیل پیش کرنے کی ضرورت ہے، مایوس اور افسردہ ضرور ہیں مگر ہمیں ناامید نہیں ہونا چاہیے،قومی ٹیم کو خود میں 10 سے 15 فیصدمزید بہتری درکار ہے،جس طرح انگلینڈ نے فائٹ بیک کیا انہیں اس کا پورا کریڈیٹ دینا چاہیے۔

مزید پڑھیں:  اداکارہ ریما خان نے عمرہ کی سعادت حاصل کر لی
مزید پڑھیں:  اداکارہ ریما خان نے عمرہ کی سعادت حاصل کر لی

ان کا مزید کہنا تھا کہ شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ دونوں نے بہترین باؤلنگ کا مظاہرہ کیا جبکہ یاسر شاہ کا فارم میں واپس آنا خوش آئند ہے، شان مسعود کی کارکردگی متاثر کن اور شاندار رہی، محمد رضوان نے وکٹوں کے پیچھے بہت اچھی کیپنگ کی۔