Screen Shot 2020 08 11 at 5.29.13 PM

مالیاتی خسارے میں2سال میں 17ارب ڈالر کی کمی کی گئی- وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز

ویب ڈیسک(اسلام آباد):وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کی وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ-

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کے 2سال مکمل ہونے پر مشیر خزانہ نے کابینہ کو اقتصادی صورتحال پر بریفنگ دی.مالیاتی خسارہ اس وقت 8.1فیصد ہے.توقع تھی کہ مالیاتی خسارہ 9.1فیصد رہے گا.جاری مالیات کے خسارے میں2سال میں 17ارب ڈالر کی کمی کی گئی.

مزید پڑھیں:  شاندانہ گلزار کے خلاف کارروائی روکنے کی حکم امتناع میں توسیع

شبلی فراز نے کہا کہ حکومت ملی تو جاری مالیاتی خسارہ 20ارب ڈالر تک پہنچ چکا تھا.برآمدات بڑھانے اور غیر ضروری درآمدات میں کمی کی پالیسی اپنائی.سٹیٹ بنک کے زرمبادلہ کے ذخائر 8ارب ڈالر سے بڑھ کر 12.5ارب ڈالر تک پہنچ چکے ہیں.

مزید پڑھیں:  ڈالر کی تنزلی جاری، سٹاک ایکسچینج میں 66 ہزار کی حد بحال

ان کا کہنا تھا کہ احساس پروگرام کے تحت ایک کروڑ 50لاکھ خاندانوں تک مالی امداد پہنچائی گئی.تعمیراتی شعبے کیلئے موجودہ حکومت نے تاریخی ریلیف پیکج دیا.معیشت میں بہتری سے سٹاک ایکس چینج میں مسلسل استحکام آ رہا ہے.