EfJpvEwXsAAWXcA

کورکمانڈرز کانفرنس: ایل او سی ، پاک افغان بارڈر اور داخلی امور پر تبادلہ خیال،پیشہ ورانہ تیاروں پر اطمینان کا اظہار

ویب ڈیسک(راولپنڈی): آرمی چیف کی زیر صدارت کورکمانڈرز کانفرنس ، اجلاس میں قومی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال-

ایل او سی ، پاک افغان بارڈر اور داخلی امور پر تبادلہ خیال،کانفرنس میں افغان مفاہمتی عمل میں پیشرفت کو سراہا گیا،افغان گروپس کے درمیان جلد مذاکرات شروع ہونے کی امید کا اظہار،کانفرنس میں قومی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال،کورونا ،ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے سول انتظامیہ سے تعاون پر اظہار اطمینان.

مزید پڑھیں:  عدلیہ میں مداخلت:اسلام آباد ہائیکورٹ کا ردعمل دینے کا فیصلہ

آرمی چیف کا پاک فوج کی پیشہ ورانہ تیاروں پر اطمینان کا اظہار ، آرمی چیف نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوے کہا کہ محرم میں عوام کی سیکیورٹی، تحفظ کیلئے اقدامات کیے جائیں،سیلابی صورتحال کے پیش نظر ہرممکن احتیاطی تدابیراختیارکی جائیں.

مزید پڑھیں:  سٹاک ایکس چینج میں تیزی برقرار، 100 انڈیکس 72 ہزار پوائنٹس کی حد عبور