5454 2

آج میڈیا خود دیکھ لیں کہ بی آر ٹی مکمل ہو چکی ہے۔معاون خصوصی اطلاعات

ویب ڈیسک (پشاور):وزیراعلی خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و بلدیات کامران بنگش کا صحافیوں کے ہمراہ بی آر ٹی کا دورہ، معاون اطلاعات نے میڈیا کو بی آر ٹی کے حوالے سے خصوصی بریفنگ دی ۔کامران بنگش نے کہا کہ آج میڈیا خود دیکھ لیں کہ بی آر ٹی مکمل ہو چکی ہے۔ 27 کلومیٹر ٹریک پر بسیں کل سے شروع ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بی آر ٹی سٹیشن کے درمیان کل 900 میٹر کا فاصلہ ہے۔ زو بی آر ٹی میں تھرڈ جنریشن ٹیکنالوجی سسٹم استعمال ہوا ہے۔ کامران بنگشن نے مزید کہا کہ خواتین و مرد حضرات دونوں کی استعمال کے لیے 360 بائی سائیکل کا انتظام کیا گیا ہے۔ بی آر ٹی روٹ کھولنے سے بغیر پرمٹ کے رکشے بند ہو جائیں گے۔ بسیں اور ویگن وغیرہ سڑکوں سے مرحلہ وار ختم کر رہے ہیں۔ بی آر ٹی بسیں ماحول دوست اور آرام دہ ہیں۔ بات واضح ہو چکی، کہ بی آر ٹی چلے، اپوزیشن جلے۔انہوں نے کہا کہ جو کہتے تھے کہ نہیں ہو سکتا وہ ہم نے کر کے دکھایا۔ کل وزیراعظم عمران خان وزیراعلی محمود خان کے ہمراہ افتتاح کریں گے۔ وزیر دفاع پرویز خٹک سمیت گورنر سندھ بھی آ رہے ہیں۔ ہم نے اپوزیشن کی جانب سے تنقید و تنقیص دونوں کو برداشت کیا۔

مزید پڑھیں:  اپر کوہستان میں مزدور کھائی میں گر گئے،3جاں بحق،2زخمی