download 92

صوبائی حکومت صوبے سے پولیو وائرس کے خاتمے کیلئے پر عزم ہیں،وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا

ویب ڈیسک (پشاور): وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے انسداد پولیو مہم کا افتتاح کیا۔ صوبے کے 21 ہائی رسک اضلاع میں پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائیں گے۔مہم کے دوران 45 لاکھ 62ہزار بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائیں گے ،مہم کے لئے 19 ہزار سے زائد ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ ان ٹیموں میں 17859 موبائل ٹیمیں اور 1237 فکسڈ ٹیمیں شامل ہیں۔ کورونا کی وجہ سے چار مہینے کی تعطل کے بعد پولیو مہم دوبارہ شروع کیا گیا۔ وزیر خیبر پختونخوا نے کہا کہ صوبائی حکومت صوبے سے پولیو وائرس کے خاتمے کے لئے پر عزم ہے، اس مقصد کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ مہم کے دوران صوبے کے 21 ہائی رسک اظلاع میں پانج سال سے کم عمر کے تمام بچوں کو پولیو قطر پلائے جائیں گے، علما، میڈیا اورمنتخب عوامی نمائندوں سمیت تمام طبقے پولیو وائرس کے خاتمے کے لئے حکومتی کوششوں کا ساتھ دیں۔

مزید پڑھیں:  عدالت کا بشریٰ بی بی کا اینڈوسکوپی ٹیسٹ کروانے کا حکم