Imran Khan 14

موبائل نیٹ ورکس اور انٹرنیٹ سروسز کی بہتری ملک کے مفاد میں ہے- وزیراعظم عمران خان

ویب ڈیسک(اسلام آباد): وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرصدارت ملک میں موبائل اور انٹرنیٹ سروسز کی مزید بہتری کے حوالے سے سپیکٹرم نیلامی کے حوالے سے اجلاس

اجلاس میں وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی سید امین الحق، وزیرِ صنعت محمد حماد اظہر، مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، متعلقہ وزارتوں کے سیکرٹری صاحبان، چئیرمین پی ٹی اے ، ایگزیکیٹو ڈائریکٹر فریکویسی ایلوکیشن بورڈ موجود

وزیرِ اعظم کو مختلف موبائل کمپنیوں کی جانب سے نیٹ ورک کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے مزید سپیکٹرم کے حصول کی درخواست اور اس حوالے سے اب تک ہونے والی پیش رفت سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  خِبرپختونخوا سمیت ملک کے دیگر حصوں میں بارش کا امکان

وزیرِ اعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موبائل نیٹ ورکس اور انٹرنیٹ سروسز کی بہتری ملک کے مفاد میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے دور دراز اور پس ماندہ علاقوں میں موبائل اور انٹرنیٹ کی سروسز کی بہتری پر خصوصی توجہ دی جائے۔

مزید پڑھیں:  اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقاتوں پر پابندی ختم

وزیرِ اعظم نے مختلف کمپنیوں کی جانب سے مزید سپیکٹرم حاصل کرنے میں دلچسپی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ سپیکٹرم کی فروخت کا عمل نہایت شفاف طریقہ کار اور ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے۔