hacker007

پاکستانی انٹیلی جنس ایجنسیز نے بھارت کے سائبر حملے کی سازش پکڑ لی، حملے ناکام

ویب ڈیسک(اسلام آباد): پاکستانی انٹیلی جنس ایجنسیز نے بھارت کے سائبر حملے کی سازش پکڑ لی، آئی ایس پی آر کے مطابق دشمن انٹیلیجنس ایجنسیز کے مختلف اہداف کے بارے میں تحقیقات کی جا رہی ہیں.

مزید پڑھیں:  دھاندلی کی بجائے ووٹ اور پبلک کی سپورٹ سے ایوان بننا چاہئے، بیرسٹر گوہر

آئی ایس پی آر کے مطابق ایسی کوئی بھی کوشش ناکام بنانے کے لئے ضروری اقدامات کر لئے،سائبر سیکیورٹی کے حوالے سے پاک فوج میں ایس او پیز پر عملدرآمد ہو رہا ہے، جبکے تمام سرکاری محکموں اور اداروں کو ضروری ایڈوائزری جاری کر دی گئی، اور تمام سرکاری اداروں اور محکموں میں سائبر سیکیورٹی یقینی بنانے کا کہا گیا ہے.

مزید پڑھیں:  ایرانی صدر ابراہیم رئیسی پاکستان پہنچ گئے، گارڈ آف آنر پیش