7135085271597205342

پاکستان کا افغان امن اورمفاہمتی عمل کے لیے اپنی مستقل حمایت کا اعادہ

ویب ڈیسک (اسلام آباد) : پاکستان نے افغان امن اورمفاہمتی عمل کے لئے اپنی مستقل حمایت کااعادہ کیا ہے، افغان سفیرعاطف مشال سے گفتگو کرتے ہوئے، سیکرٹری خارجہ سہیل محمودنے کہا کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ دوطرفہ تعاون کے فروغ کے لئے پُرعزم ہے، اُدھرسبکدوش افغان سفیرنے ایک ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ الوداعی ملاقات کے دوران انہوں نے اسلام آباد میں سفارتی مشن کے دوران تعاون کی فراہمی پرسیکرٹری خارجہ سہیل محمود کاشکریہ ادا کیا، فریقین نے افغان امن عمل میں پیشرفت اوردونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کی ضرورت پر بات چیت کی۔

مزید پڑھیں:  لاہور میں پی ٹی آئی کے جلسوں کی اجازت کے حوالے سے کارروائی شروع