whatsapp1

کیا بیوی اپنے شوہر کے واٹس ایپ کی نگرانی کر سکتی ہے؟

ویب ڈسک : کیا یہ بھی اب ممکن ہے کہ واٹس ایپ   کے ذریعے شوہر کی نگرانی کی جا سکتی ہے؟

جی ہاں یہ ممکن ہے اور ایسا ایک واقعہ پیش ایا سعودی عرب میں ،

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں ایک خاتون نے اپنے شوہر سے علیحدگی کا مطالبہ کرنے کے لیے انوکھا طریقہ اختیار کر لیا ہے۔اس حوالے سے خاتون نے بتایا کہ خاوند کے واٹس ایپ اکاؤنٹ کی کاپی کرکے 9 ماہ تک اس کی نگرانی کرتی رہیں اور پھر شوہر سے علیحدگی کی درخواست دائر کردی۔

خبر رساں ادارے کے مطابق  بیوی کو شبہ ہوگیا تھا کہ شوہر ان سے منحرف ہو رہے ہیں۔خاتون نے بتایا کہ  شبہ دور کرنے کےلیے مسلسل 9 ماہ تک ان کے تمام واٹس ایپ پیغامات کا جائزہ لیتی رہیں اور پھر علیحدگی اور خلع کی درخواست کردی۔دوسری جانب  شوہر نے تنازع سے بچنے کےلیے مصالحت کی پیش کش کی ہے۔

یاد رہےکہ سعودی عرب کے ایک قانونی ماہر خالد ابو راشد نے واٹس ایپ کی کاپی کرکے اس کی نگرانی کی قانونی حیثیت پر رائے دیتے ہوئے کہا کہ خاتون نے جو کچھ کیا وہ قانون کی نظر میں جرم ہے۔خالد ابو راشد نےکہا کہ  اسکی  سزا ایک برس قید اور پانچ لاکھ ریال تک جرمانہ ہے۔انہوں  نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں خاندانی تعلقات کو بھی مد نظر نہیں رکھا جاتا کیونکہ  خاندان کا کوئی بھی فرد کسی بھی فرد کے موبائل کو ہیک کرنے یا اس میں مذکور معلومات حاصل کرنے کا مجاز نہیں ہے۔

واضح رہے کہ خالد ابو راشد ن نے بتایا کہ ایسا کرنا قانوناً جرم ہے، شوہر یا بیوی یا باپ یا بھائی کوئی بھی کسی کے بھی موبائل کو ہیک کرنے کا مجاز نہیں۔