پشاورشہریوں کے لیے بڑی خوشخبری بی آر ٹی کا افتتاح آج ہوگا

ویب ڈیسک ( پشاور) : پاکستان تحریک انصاف کی خیبرختونخوا حکومت نے صوبے میں اقتصادی ترقی کے اہداف کے حصول کے بعد بس ریپیڈ ٹرانزٹ (بی آرٹی) فلیگ شپ پراجیکٹ کو مکمل کرلیا ہے، اور آج وزیراعظم اس اہم منصوبے کاافتتاح کریں گے،وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورہ پر پشاوربی آرٹی منصوبہ کے افتتاح کے لئے پہنچیں گے، چمکنی اسٹیشن سے بی آر ٹی بس منصوبے کا افتتاح کریں گے،گورنر سندھ عمران اسماعیل اوروفاقی وزراء بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے، جب کہ گورنرخیبرپختونخوا شاہ فرمان اور وزیراعلیٰ محمود خان میزبانی کے فرائض انجام دیں گے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ
وزیراعظم بی آر ٹی افتتاح سے قبل ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ بھی جائیں گے۔