Education Department KPK logo

خیبرپختونخوا کے تمام نجی اور سرکاری تعلیمی ادارے 15 ستمبر کو ہی کھلیں گے۔محکمہ تعلیم

یب ڈیسک (پشاور):ترجمان محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا کے مطابق تمام نجی اور سرکاری تعلیمی ادارے 15 ستمبر کو ہی کھلیں گے،نجی سکولز حکومتی احکامات پر سختی سے عمل کرے ، سکول مالکان 15 ستمبر سے پہلے تعلیمی ادارے ہرگز نہ کھولیں۔ترجمان کا کہنا تھا کہ اگر نجی سکول مالکان باز نہیں آئے تو والدین اپنے بچوں کوسکول نہ بھیجیں۔حکومت نے 15 ستمبر سکولز کھولنے کا فیصلہ بچوں کی بہتر صحت کیلئے کیا ہے، حالات کے مطابق سکول کھولنے کی تاریخ میں ردوبدل کا امکان بھی متوقع ہے، فی الحال یہ فیصلہ اٹل ہے کہ 15 ستمبر سے پہلے کوئی سرکاری یا نجی سکول کھلے گا۔

مزید پڑھیں:  پشاور، میٹرک سالانہ امتحان کیلئے داخلے کی تاریخ میں 25 مارچ تک توسیع