Screen Shot 2020 08 13 at 3.53.07 PM

وزیراعظم عمران خان نے پشاور بی آر ٹی کا افتتاح کردیا، ،میرے تحفظات غلط تھے پرویز خٹک آپ ٹھیک تھے- وزیراعظم عمران خان

ویب ڈیسک(اسلام آباد): وزیراعظم عمران خان نے پشاور بی آر ٹی کا افتتاح کردیا،وزیراعلیٰ ،گورنرخیرپختونخوا اوروزیردفاع پرویز خٹک بھی وزیراعظم کے ہمراہ-

وزیراعظم عمران خان کوبی آر ٹی سروس سے متعلق بریفنگ، وزیراعظم عمران خان اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوے کہا کہ بی آر ٹی پاکستان میں سب سے بہترین پراجیکٹ ہے، بی آر ٹی سے ٹریفک کا مسئلہ حل ہوگا،بی آر ٹی پشاور کا ٹریک 27کلو میٹر طویل ہے.

مزید پڑھیں:  لوئر دیر، شفیع نامی قیدی کی جیل میں خودکشی

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پرویز خٹک کو بی آر ٹی منصوبے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں،میرے تحفظات غلط تھے پرویز خٹک آپ ٹھیک تھے، بی آر ٹی کے ٹکٹ کے 10روپے ہر عام آدمی دے سکتا ہے،عام آدمی کے لیے یہ منصوبہ بہت بڑی نعمت ہے،ٹرانسپورٹ کے سسٹم سے بہتری آتی ہے، بی آر ٹی کی ہائبرڈ بسوں سے فضائی آلودگی میں کمی آئے گی.

مزید پڑھیں:  پشاور میں قیمتی پتھروں کے کاروبار کیلئے جیمز پروسیسنگ اینڈ ایکسپورٹ سنٹر کے قیام کا فیصلہ