6a53fa4b 38ed 407c a629 49cf438640e9

وزیر اعظم عمران خان نے احساس نشوونما پروگرام کا افتتاح کر دیا

ویب ڈیسک(پشاور ):وزیراعظم عمران خان نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے ہمرا احساس نشوونما پروگرام کا افتتاح کیا۔وزیراعظم، معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر کے ہمراہ خیبر پختونخواکے قبائلی ضلع خیبر میں قائم نشوونما مرکز کا آج دورہ کیا ۔احساس نشوونما ملکی تاریخ میں سٹنٹنگ کی روک تھام کا پہلا حکومتی پروگرام ہے،ماضی میں کسی حکومت نے اس مسئلے پر توجہ نہیں دی،اعلامیہ کے مطابق پاکستان میں %40 بچے غذائی قلت اور دیگر وجوہات کی بنا پر سٹنٹنگ (Stunting)کا شکار ہیں،سٹنٹنگ کے مرض میں مبتلا افراد اپنے قدرتی قد اور ذہنی صلاحیت سے محروم رہ جاتے ہیں،تین سالہ نشوونما پروگرام کا بجٹ 8.52 بلین روپے ہے۔پہلے مرحلے میں نشوونما پروگرام کے تحت ملک بھر کے 9 اضلاع میں 33 نشوونما مراکز قائم کئے جارہے ہیں، پہلے مرحلے کے 9 اضلاع میں خیبر، اپر دیر، باغ،غذر، ہنزہ، خارمنگ، خاران، بدین اور راجن پور شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  ایرانی صدر ابراہیم رئیسی آج لاہور اور کراچی کا دورہ کرینگے