2136

پی ٹی آئی کی تسلیم شدہ غلطی آخر کار تکمیل تک پہنچ گئی ہے۔عوامی نیشنل پارٹی

ویب ڈیسک(پشاور):عوامی نیشنل پارٹی نے تکمیل کے دعوے کے بعدکرپشن کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ،ثمرہارون بلور کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی تسلیم شدہ غلطی آخر کار تکمیل تک پہنچ گئی ہے،حکومت سے گذارش کرتے ہیں کہ آزادانہ تحقیقاتی کمیشن بنائی جائے،انہوں نے کہا کہ مہنگے ترین منصوبے کی فوری تحقیقات کا آغاز کیا جائے، اس منصوبے پر جو خرچہ آیا ہے اسکی تفصیلات عوام کے ساتھ شیئر کی جائیں، تحقیقات کا دائرہ اکتوبر 2017 سے شروع کیا جائے، ثمرہارون بلورنے مزید کہا کہ عوام کو بتایا جائے کہ ان کے پیسے کے ضیاع کے پیچھے کس کا ہاتھ تھا، جو قرضہ اس منصوبے کیلئے لیا گیا ہے اسکی تفصیلات بھی سامنے لائی جائیں، قرضے کی کل لاگت، شرائط ،کرنسی، واپسی،خیبرپختونخوا کے عوام کتنے مقروض ہوئے ہیں، ہم امید رکھتے ہیں کہ حکومت اپنے وعدیکے مطابق تمام تفصیلات عوام کے سامنے لائے گی۔

مزید پڑھیں:  اسفندیار ولی ہرجانہ کیس، شوکت یوسفزئی کو 15 کروڑ روپے ادا کرنے کا حکم