corona pakistan

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کے 10 مریض جاں بحق

ویب ڈیسک (اسلام آباد): نیشنل کمانڈ اینڈ اپریشن سنٹر سے کورونا کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری ، 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کورونا وائرس کے 10 مریض جاں بحق ہوچکے ہیں، 24 گھنٹوں میں ملک میں 753 افراد میں کرونا کی تصدیق ہوئی ہے، این سی او سی کے مطابق ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 16475 ہیں۔
ملک بھر میں کورونا کے 2 لاکھ 64 ہزار 60 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں، کرونا کیسزز 2 لاکھ 86 ہزار 674 سامنے آ چکے ہیں، سندھ میں کرونا کے کیسزز 1 لاکھ 24 ہزار 929 سامنے آ چکے ہیں، پنجاب میں 94,865 ، خیبرپختونخوا میں 34،947 ،اسلام آباد میں 15323، گلگت بلتستان میں 2402 ، بلوچستان میں 12044 اور آزادکشمیر میں کورونا کے 2164 مصدقہ کیس رپورٹ ہو چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پرویز الہٰی سمیت 5 امیدواروں کی درخواستیں چیف الیکشن کمشنر کو ارسال

ملک بھر میں کورونا وائرس سے تاحال 6139 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں، سندھ میں کورونا سے 2297 ، پنجاب میں 2179 ، خیبرپختونخوا میں 1235، اسلام آباد میں 173 ، بلوچستان میں 138، گلگت بلتستان میں 58 اور آزادکشمیر میں تاحال کورونا وائرس سے 59 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  آئی ایم ایف مشن کے قیام میں توسیع، آج مختصر مذاکرات ہونگے

24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 19221 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، ملک بھر کے 735 اسپتالوں میں کورونا کے 1341 مریض زیرعلاج ہیں جن کیلئے 1859 وینٹی لیٹرز مختص ہیں

ملک بھر میں کورونا کے 144 مریض وینٹی لیٹر پر زیرعلاج ہیں۔ ملک بھر میں تاحال 22 لاکھ 5 ہزار 664 کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔