Bajwa and Bill Gates

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور بل گیٹس کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت

ویب ڈیسک (اسلام آباد): آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور بل گیٹس کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت ہوئی ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور بل گیٹس کے درمیان ٹیلی فون پررابطہ ہوا ہے،ٹیلی فونک گفتگو میں پاکستان کی کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی اورانسداد پولیو مہم پر تبادلہ خیال کیا گیا ، اس موقع پر بل گیٹس کا کہنا تھا کہ پاک فوج کی انسداد پولیو مہم میں کوششیں قابل تعریف ہیں، اس نے ہر جگہ انسدادپولیو مہم کی رسائی کو یقینی بنائی،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ انسداد پولیو مہم قومی کاز ہے،پاکستان کو پولیو فری بنانے کی قومی کوشش کا حصہ ہیں، کامیاب مہم کا سہرا موبائل ٹیمز، صحت عامہ اورسیکیورٹی اداروں کے سر ہے۔

مزید پڑھیں:  دیر لوئر، مہنگی اور کم وزن روٹی کی فروخت پر گرفتاریاں اور جرمانے