بھارت میں خاندان کی مثالی بہو کے ہاتھوں شوہر سمیت 6 سسرالی قتل

کیرالہ: بھارت میں خاندان بھر میں مثالی بہو کے نام سے شہرت حاصل کرنے والی بیوی نے شوہر سمیت 6 سسرالیوں کو زہر دے کر قتل کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جنوبی ریاست کیرالہ میں 47 سالہ جولی شاجو نے 2002 میں اپنے خاوند اور ساس سسر کو قتل کیا اور دوسری شادی کی۔ پہلے سسرال میں بھی اُس نے اپنی چالاکیوں سے سب کے دل جیتے اور دوسرے سسرال میں بھی مثالی بہو کا رتبہ حاصل کیا تاہم 2014 میں بھی دوسرے شوہر کے والدین سمیت دیگر دو افراد کو کو زہر دے دیا۔

پولیس نے برسوں قبل مکمل منصوبہ بندی کے ساتھ کیے گئے قتل کا معمہ حل کرلیا اور ’مثالی بہو‘ کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جہاں ملزمہ کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ملزمہ نے بھی اعتراف جرم کرلیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں