imrankhan

وزیراعظم کی مبینہ عدلیہ مخالف تقریر پر درخواست سماعت کیلیے مقرر

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی عدلیہ کے خلاف متنازع تقریر پر درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی گئی ہے۔ 

اسلام آباد ہائی کورٹ میں سمیع اللہ خان ایڈووکیٹ کی جانب سے درخواست دائر کی گئی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کی جائے کیوں کہ عمران خان کی تقریر توہین عدالت کے زمرے میں آتی ہے۔

مزید پڑھیں:  پاک افغان وزراء کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ 18 نومبر کو عمران خان کی تقریر میں اعلی عدلیہ کو اسکینڈلائز کرنے کی کوشش کی گئی جب کہ تقریر کے متنازعہ حصہ کا ٹرانسکرپٹ درخواست کے ساتھ منسلک کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  سنی اتحاد کونسل کی پنجاب میں پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کی عدلیہ کے خلاف متنازع تقریر پر درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی گئی ہے اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کل درخواست پر سماعت کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں