top story

حکومت نے مستحکم معیشت کی وجہ سے مشکل حالات پرقابوپالیاہے:وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ گزشتہ سال انتہائی مشکل تھا کیونکہ ملک دیوالیہ ہونے کے قریب تھا تاہم اب حکومت نے مستحکم معیشت کی وجہ سے مشکل حالات پرقابوپالیاہے۔یہ بھی پڑھیں

لاہورمیں پنجاب سے تحریک انصاف کے منتخب نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت نے اب صنعتوں کی ترقی کے علاوہ روزگارکے مواقع فراہم کرنے پرتوجہ دی ہے۔وزیراعظم نے اعتمادکااظہارکیاکہ حکومت کی طرف سے متعارف کرائی گئی معاشی اورسماجی تبدیلیوں کی وجہ سے ملک ترقی وخوشحالی کی سمت گامزن ہے۔خارجہ پالیسی کی کامیابیوں کاذکرکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ گزشتہ ایک سال سے پاکستان دنیامیں ایک اہم ملک کے طورپرسامنے آیاہے۔انہوں نے کہاکہ پا کستان نے تمام اہم ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات بحال کئے ہیں کیونکہ وہ ملک کی موجودہ قیادت پراعتماد کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  ایران کی اسرائیلی بحری جہاز پر سوار 2 پاکستانیوں کو واپسی کی اجازت

اپنا تبصرہ بھیجیں