4

حکومت کامیاب جوان پروگرام کے تحت مزید چارمنصوبے شروع کرے گی:عثمان ڈار

نوجوانوں کے امور کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈارنے کہاہے کہ نوجوانوں کے لئے روزگار کے بھرپورمواقع پیدا کرنے کے لئے حکومت کامیاب جوان پروگرام کے تحت مزید چارمنصوبے شروع کرے گی۔اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ متعلقہ پروگرام کے تحت ہرنیامنصوبہ آٹھ سے دس ہفتوں کے بعد شروع کیاجائے گا۔معاون خصوصی نے کہاکہ اس سلسلے کانیاپروگرام”کامیاب جوان سٹارٹ اپ پاکستان” ہے جس سے ملک میں کاروباری سرگرمیوںکو فروغ ملے گا اورنوجوانوں کے تصورات کو حقیقت میں تبدیل کرنے میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہاکہ ”گرین یوتھ موومنٹ” ایک اورمنصوبہ ہے جس کے تحت سرکاری اور نجی شعبے کی یونیورسٹیوںکے طلباء کی جانب سے ماحول دوست سرگرمیوں کے اجراء کی حوصلہ افزائی کی جائے گی ۔انہوں نے کہاکہ نیشنل انٹرن شپ پروگرام کے تحت ہزاروں طلباء کو صنعتی شعبے میں ایک سالہ روزگارپروگرام کے مواقع فراہم کئے جائیں گے جو تقریباً اپنے افتتاحی مرحلے میں ہے۔عثمان ڈارنے کہاکہ اُن کے محکمے نے وزارت صحت کے اشتراک سے نرسنگ سٹاف کو پیشہ وارانہ تربیت کی فراہمی کاپروگرام بھی وضع کیاہے۔

مزید پڑھیں:  سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کے وارنٹ جاری

اپنا تبصرہ بھیجیں