مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم نے دنیا کے سامنے اسکا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،وزیر خارجہ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں نریندرمودی حکومت کے ظالمانہ اقدامات نے دنیا کے سامنے اس کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا ہے

انہوں نے اتوار کے روز اپنے حلقہ انتخاب این اے156 ملتان کے مختلف علاقوں میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری کو اسی لاکھ کشمیریوں کو بھارتی مظالم سے بچانے کیلئے آگے آنا چاہئے۔وزیر خارجہ نے عزم ظاہر کیا کہ پاکستان معصوم کشمیریوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے ہر عالمی فورم پر آواز اٹھاتا رہے گا۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر اب علاقائی مسئلہ نہیں رہا بلکہ یہ ایک بین الاقوامی مسئلہ بن چکا ہے کیونکہ پاکستان نے56 سال بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں کامیابی کے ساتھ مسئلہ کشمیر اٹھایا ہے۔خطے کی صورتحال کے بارے میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان نے دو برادر ممالک ایران اور سعودی عرب کے درمیان کشیدگی کم کرنے کی کوشش کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں