3

ملک میں کروناوائرس کے کسی مصدقہ کیس کی کوئی اطلاع نہیں ملی:ڈاکٹر ظفر مرزا

ہیلتھ سروسزکے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹرظفرمرزانے کہاہے کہ ملک کے کسی بھی حصے میں کروناوائرس کے کسی مصدقہ کیس کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ صورتحال پرکڑی نظررکھی جارہی ہے اوروفاقی وزارت صحت میں ایک ایمرجنسی آپریشن سیل چوبیس گھنٹے صورتحال کی نگرانی کررہاہے۔معاون خصوصی نے کہاکہ کراچی، لاہور اوراسلام آباد کے ہوائی اڈوں پرصحت کے تربیت یافتہ عملے کوتھرموسکینرز اورتھرموگنزفراہم کی گئی ہیں تاکہ چین کے راستے پروازوں کے ذریعے آنیوالے تمام مسافروں کی سکریننگ کی جاسکے۔انہوں نے کہاکہ تمام بڑے ہسپتالوں کوضروری انتظامات کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں تاکہ ممکنہ طورپرکروناوائرس کے مریضوں کوضروری علاج معالجہ فراہم کیاجاسکے۔

مزید پڑھیں:  شادی ہال اور ریسٹورنٹ پر فکس ٹیکس لگائیں گے، مشیر خزانہ مزمل اسلم

اپنا تبصرہ بھیجیں