13

کروم کا یہ ‘خفیہ’ فیچر آپ کو ضرور پسند آئے گا

بیشتر افراد کو اس کا تجربہ ہوتا ہے یعنی آپ کسی شو یا ویڈیو کو یوٹیوب پر دیکھ رہے ہوتے ہیں مگر اس کے ساتھ ساتھ آپ کو انٹرنیٹ پر کچھ اور کام یا براﺅز کرنا ہوتا ہے

تو پھر گوگل کروم پر ایک اور ٹیب کھولنی پڑتی ہے، جس سے آپ ویڈیو کو سن تو سکتے ہیں مگر دیکھ نہیں سکتے اور اس کا بظاہر کوئی حل بھی نہیں۔

مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ گوگل کروم میں ہی ایک ایسا فیچر چھپا ہے جو آپ کو یوٹیوب ویڈیوز کسی بھی ٹیب میں دیکھنے کی سہولت فراہم کرتا ہے؟

جی ہاں واقعی، گوگل کروم میں ایک پکچر ان پکچر موڈ بلٹ ان ہے (مگر ڈھونڈنا آسان نہیں ہوتا) جو ویڈیوز کو دیگر ٹیبز میں چلانے میں مدد دیتا ہے

مزید پڑھیں:  چین کے 20 ہزار سینیما گھروں میں 12ویں فیل ریلیز کرنے کا فیصلہ

یہ یوٹیوب منی پلیئر جیسا ہے جس میں ویڈیو کا حجم چھوٹا ہوجاتا ہے اور اسکرین کے دائیں کونے میں چلاجاتا ہے اور آپ کام کے ساتھ ویڈیو کو دیکھ سکتے ہیں۔

اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے یوٹیوب ویڈیو پر ماﺅس کرسر کو رکھ کر رائٹ کلک کریں تو آپ کے سامنے یوٹیوب مینیو آجائے گا اور ایک بار پھر رائٹ کلک کریں (یعنی 2 بار رائٹ کلک کریں) تو آپ کے سامنے کروم مینیو آئے گا جس میں آپ کو پکچر ان پکچر موڈ بھی نظر آئے گا۔

 اس پر کلک کرنے پر ویڈیو ایک چھوٹی ونڈوز میں اسکرین کے کونے پر چلنے لگے گی مگر اسے اپنی سہولت کے لیے ماﺅس کی مدد سے اٹھا کر کسی جانب بھی رکھ سکتے ہیں یا کھینچ کر بڑا بھی کرسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  مہوش کی بھارتی گلوکار کیساتھ نئے پراجیکٹ کی تفصیلات

یہ فیچر صرف یوٹیوب پر ہی کام کرتا ہے اور دیگر اسٹریمنگ سروسز جیسے فیس بک وغیرہ پر کام نہیں کرتا۔

اور اس طرح درحقیقت ضروری نہیں کہ آپ گوگل کروم کو اوپن ہی رکھیں بلکہ اسے منیمائز کرنے کے بعد بھی وہ ویڈیو چلتی رہے گی چاہے آپ مائیکرو سافٹ ورڈ اوپن کرکے اس پر ہی کیوں نہ کام کرنے لگیں۔

اگر ان سروسز پر ایسا کرنا چاہتے ہیں تو اس کے کے لیے گوگل کی پکچر ان پکچر کروم ایکسٹینشن موجود ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں