23 1

اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسحاق ڈار کے گھر کی نیلامی روک دی

اسحاق ڈار کی اہلیہ نے نیلامی کے عمل کو روکے جانے کی درخواست دائر کی گئی تھی

لاہور کے علاقہ ماڈل ٹاون میں واقع اسحاق ڈار کے گھر کی نیلامی کو روک دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق آج نیلامی کا عمل شروع کیا جانا تھا جس میں کسی نے بھی حصہ نہیں لیا۔اے سی ماڈل ٹاون کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ آج نیلامی کے لئے کوئی شخص بھی نہیں آیا۔دوسری جانب اسلام آباد ہائی کورٹ میں اسحاق ڈار کی اہلیہ کی جانب سے بھی نیلامی کے عمل کو روکے جانے کی درخواست دائر کی گئی تھی جس کی سماعت کرتے ہوئے آج یہ نیلامی روک دی گئی ہے اور ہائی کورٹ کی جانب سے فریقین سے13 فروری کو جواب طلب کر لیا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان کے سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار اس وقت کرپشن کے الزامات میں ملک سے مفرور ہیں۔پاکستان واپس نہ آنے کی صورت میں ان کی پاکستان میں موجود جائیداد کو نیلام کرنے کا فیصلہ کیا گیا  تھا جس میں سب سے پہلے لاہور میں واقع ان کے گھر کو نیلام کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:  پاکستان کےمہمانوں پربری نظرڈالنےوالےہردہشتگردکاخاتمہ کرینگے،آرمی چیف

نیلامی کا اعلان ہونے کے بعد کچھ   لوگوں نے اس کو خریدنے کے حوالے سے رابطہ کیا تھا لیکن ابھی تک نیلام نہیں کیا گیا تھا۔اسحاق ڈار کی اہلیہ کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی جس کی سماعت آج ہوئی ہے  اور ہائی کورٹ کی جانب سے نیلامی کے فیصلے کو روک دیا گیا ہے جبکہ آج نیلامی ہونی تھی لیکن اس میں بھی کسی شخص کی جانب سے رابطہ نہیں کیا گیا۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ایک رپورٹ میں لاہور کے علاقہ ماڈل ٹاون کے پراپرٹی ڈیلر نے ایک نجی ادارے کو بتایا تھا کہ یہ گھر کوئی بھی خریدنے کو تیار نہیں ہے کیونکہ انہیں یہ نہیں پتہ کہ کب اس گھر کے اوپر کوئی کیس کھول جائے، لہذا کسی نے بھی اس کو خریدنے کے لئے زیادہ دلچسپی کا اظہار نہیں کیا۔

مزید پڑھیں:  بنوں، تھانہ بسیہ خیل کی حدود میں قتل ہونیوالا شخص شناخت

اپنا تبصرہ بھیجیں