25

محسن داوڑ اور علی وزیر کو گرفتار کر لیا گیا

پی ٹی ایم رہنما اور ممبران قومی اسمبلی محسن داوڑ اور علی وزیر کو اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا

پی ٹی ایم رہنما محسن داوڑ اور علی وزیر کو اسلام آباد سے گرفتار کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظور پشتین کو اتوار اور پیر کی درمیانی شب پشاور کے علاقے شاہین ٹاؤن سے گرفتار کیا گیا۔پی ٹی ایم کی جانب سے منظور پشتین کی گرفتاری پر سخت ردِعمل کا اظہار کیا گیا تھا۔محسن داوڑ نے اعلان کیا تھا کہ منظور پشتین کی گرفتاری کے خلاف دنیا بھر میں احتجاج کریں گے۔تاہم اب محسن داوڑ اور علی وزیر کی گرفتاری کی بھی اطلاعات سامنے آ رہی ہیں۔

مزید پڑھیں:  پشاور، صوبہ بھر میں میٹرک امتحانات شروع، 3 ہزار سے زائد امتحانی ہال قائم
مزید پڑھیں:  پشاور، شیخ جنید آباد کا علاقہ کوڑا دان بن گیا، بچوں کا پارک بھی متاثر

جب کہ پی ٹی ایم کے سربراہ منظور پشتین کو دو روز قبل ہی گرفتار کر لیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں