4 1

کراچی کے لوگ فراخدل ہیں انہوں نے ہمیشہ میری مدد کی، عمران خان

کراچی: وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کراچی کے لوگ فراخدل ہیں انہوں نے لاہور میں کینسر ہسپتال کے لیے بھی دل کھول کر تعاون کیا، کراچی وہ شہر ہے جس نے ہمیشہ میری مدد کی، کراچی کا کینسر ہسپتال سب سے بڑا اور بہترین ہسپتال بنے گا۔

شہر قائد میں پیر کو شوکت خانم کینسر ہسپتال کی فنڈ ریزنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ شوکت خانم ہسپتال کے لیے سب سے زیادہ عطیات متوسط طبقے نے دیئے، متوسط اور غریب طبقے کے افراد کا دل فیاضی کے جذبے سے سرشار ہوتا ہے اور عطیہ وہی دیتا ہے جسے اللہ توفیق دیتا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ کینسر ہسپتال بنانے کے لیے جب نکلا تو دلچسپ تجربات سامنے آئے، کھلاڑی کے لیے کھیل کے میدان میں سوچ الگ ہوتی ہے کیونکہ جیت پر تعریف اور ہار پر شرمندگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن کینسر ہسپتال کے لیے ایک منفرد سوچ تھی، بہت سے ایسے امیروں کو جانتا ہوں جن کے پاس اربوں روپے ہیں لیکن دینے کی صلاحیت کسی کسی کے پاس ہوتی ہے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی وحشیانہ بمباری رمضان میں بھی جاری، 27 فلسطینی شہید

عمران خان نے کہا کہ دنیا بھر میں پاکستانی جاکر خیراتی کاموں میں سب سے آگے ہوتے ہیں، جب سڑکوں پر نکلا تو عام آدمی کی فراخدلی دیکھی، آخری چھ ماہ میں ہسپتال کو چلانے کے لیے 14 کروڑ روپے کی ضرورت تھی لیکن اکاﺅنٹ میں ایک کروڑ روپے پڑے تھے لیکن مجھے یقین تھا کہ پیسہ وہاں سے آئے گا جہاں سے سوچا بھی نہیں تھا اور وہی ہوا

وزیراعظم نے کہا کہ ایک وہ وقت آیا جب 1997ء میں پہلی مرتبہ الیکشن میں شکست کے بعد مخالف جماعت نے اسپتال کے خلاف پروپیگنڈا شروع کردیا  اور ہر طرف سے پیسہ آنا بند ہوگیا لیکن اس وقت بھی میں نے ہمت نہیں ہاری اور اللہ تعالیٰ کی مدد سے تمام اخراجات پورے ہوئے اور یہ سب کچھ ہسپتال کا معیار امیر اور غریب کے لیے یکساں رکھنے کی بدولت ممکن ہوا۔

مزید پڑھیں:  وفاقی کابینہ کا کل ہونے والا اجلاس ملتوی

وزیراعظم نے کہا کہ کراچی میں بہترین پروفیشنلز ٹیم موجود ہے اور ہر قسم کی سہولت بھی ہے، کراچی کے لوگ فراخدل ہیں، انہوں نے لاہور میں کینسر ہسپتال کے لیے بھی دل کھول کر تعاون کیا، کراچی وہ شہر ہے جس نے ہمیشہ میری مدد کی، کراچی کا کینسر ہسپتال سب سے بڑا اور بہترین ہسپتال بنے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ اس تقریب میں بھی میرے کچھ دوست بیٹھے ہیں جو اس وقت بھی میرے ساتھ تھے اور میری ہمت بندھاتے رہے، ان میں جاوید میانداد اور طارق شفیع شامل ہیں، جاوید میانداد جانتے ہیں کہ دو سال کرکٹ صرف کینسر ہسپتال کے لیے کھیلی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں