13 1

آئی سی سی عالمی کپ میں آج چار میچ کھیلے جائیں گے

رات Benoni میں19 سال سے کم عمر کھلاڑیوں کے آئی سی سی عالمی کپ میں نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو دو وکٹوں سے ہرا دیا ۔ویسٹ انڈیز کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے47.5 اوورز میں 238 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی۔ جواب میں نیوز ی لینڈ نے مطلوبہ ہدف 49.4 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔جنوبی افریقہ میں آئی سی سی عالمی کپ میں آج (جمعرات) چار میچ کھیلے جائیں گے۔پوچیف سٹروم میں ٹورنامنٹ کے تیرھویں پلے آف سیمی فائنل میچ میں جاپان کامقابلہ کینیڈا جبکہ نائیجیریا کامقابلہ متحدہ عرب امارات سے ہوگا۔اسی طرح نویں پلے آف سیمی فائنل میں سری لنکا اورسکاٹ لینڈ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔سپر لیگ کا تیسراکوارٹرفائنل میچ پوچیف سٹروم میں بنگلہ دیش اورجنوبی افریقہ کے درمیان کھیلاجائے گا۔

مزید پڑھیں:  سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے ڈراز کا اعلان

اپنا تبصرہ بھیجیں