3 2

وزیراعظم کی گندم کی ضروریات پوری کرنےکیلئے قبل ازوقت منصوبہ بندی کی ہدایت

وزیراعظم عمران خان نے آئندہ دنوں میں ملک میں گندم کی ضروریات پوری کرنے اور اس پر آنے والی لاگت کے تخمینے اور طریقہ کار پر تیزی سے عملدرآمد کے لئے قبل ازوقت منصوبہ بندی کرنے کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے یہ بات ملک میں گندم کی صورتحال،قومی طلب اور دستیاب ذخیرے اور مستقبل کی ضروریات کے بارے میں لائحہ عمل وضع کرنے کے لئے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔وزیراعظم نے کہا کہ آٹا خوراک کا اہم جزو ہے اور لوگوں کو اس کی دستیابی میں کوئی دقت پیش نہیں آنی چاہئے۔عمران خان نے گندم کی ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری کی روک تھام پر بھی خصوصی توجہ دینے پر زور دیا۔اجلاس کو گندم کی مجموعی صورتحال گزشتہ برسوں میں گندم کی پیداوار اور اس کی کھپت اور اس کی درآمد اور برآمد کی سابقہ اور موجودہ صورتحال کے بارے میں بتایا گیا۔

مزید پڑھیں:  شانگلہ دہشت گردی واقعے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج

اپنا تبصرہ بھیجیں