4 2

پاکستان افریقہ تجارت سے متعلق کانفرنس آج نیروبی میں شروع ہورہی ہے

اکستان اور افریقہ کے درمیان تجارت کے فروغ سے متعلق پہلی دوروزہ کانفرنس آج (جمعرات) نیروبی میں شروع ہورہی ہے

پاکستان اورکینیا نے مشترکہ طورپر اس کانفرنس کااہتمام کیاہے جس میں دوسرے افریقی ممالک کے نمائندے بھی شرکت کریں گے۔کانفرنس پاکستانی اورافریقی تاجروں کورابطے بڑھانے کے لئے باہمی دلچسپی کے شعبوں کی نشاندہی اورمربوط اقتصادی تعاون کے لئے تجاویزپیش کرنے کا موقع فراہم کرے گی۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اوروزیراعظم کے تجارت اور سرمایہ کاری کے مشیر عبدالرزاق دائود کانفرنس کی افتتاحی نشست سے خطاب کریںگے۔دورے کے دوران وزیرخارجہ ، خارجہ امور اوربین الاقوامی تجارت، افریقی کمیونٹی اورناردرن کوریڈور ڈویلپمنٹ کے کیبنٹ سیکرٹریوں سمیت کینیا کی قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

مزید پڑھیں:  بنوں، نامعلوم مسلح افراد موٹر سائیکل لے اڑے، مزاحمت پر نوجوان زخمی

اپنا تبصرہ بھیجیں