11158416311580438687

وزیراعظم غریب خواتین کیلئے آج احساس کفالت پروگرام کا باضابطہ آغازکریں گے

وزیراعظم عمران خان غریب خواتین کوسماجی اورمعاشی طورپربااختیاربنانے کے لئے آج (جمعہ) اسلام آباد میں احساس کفالت پروگرام کا باضابطہ آغازکریں گے۔اس پروگرام کے تحت پورے ملک میں انتہائی مستحق اورغریب خواتین کوشفاف طریقہ کارپرمبنی ادائیگی کے نظام کے تحت ماہانہ دوہزارروپے وظیفہ دیاجائے گا۔بینظیرانکم سپورٹ پروگرام سے استفادہ کرنے والے تمام موجودہ اہل افراد احساس کفالت پروگرام کاحصہ رہیں گے۔احساس کفالت پروگرام سے متوقع طورپراستفادہ کرنے والی خواتین کی کل تعداد 70لاکھ کے قریب ہے ۔70اضلاع میں ایک لاکھ خاندان کااندراج پہلے ہی شروع ہوچکاہے اور ان خاندانوں کوآئندہ دوماہ میں کفالت وظیفہ ملناشروع ہوجائے گا۔مزیدمستحق خاندان ڈیسک رجسٹریشن کے ذریعے شامل کئے جائیں گے اورسال کے اختتام تک دوسرے اضلاع کوبھی پروگرام میں شامل کیاجائے گا۔کفالت وسیع تراحساس پروگرام کاحصہ ہے جس کے تحت خواتین کوخودغربت سے نکالنے کیلئے مواقع تک بہتررسائی حاصل ہوگی۔

مزید پڑھیں:  ملک کو حالیہ سیاسی بحران سے نکالنا ہوگا، صدر مملکت

اپنا تبصرہ بھیجیں