4792100171580438892

کسی بھی مہم جوئی کی صورت میں بھارت کو حیران کن ردعمل ملے گا: میجرجنرل آصف غفور

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سبکدوش ہونے والے ڈائریکٹرجنرل میجرجنرل آصف غفور نے بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کا بیان مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ کسی بھی مہم جوئی کی صورت میں بھارت کو حیران کن ردعمل ملے گا۔اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اگرہم پرجنگ مسلط کی گئی تو پاکستان کی مسلح افواج اورپوری قوم اس کامنہ توڑ جواب دے گی اور اگربھارت جنگ شروع کرتا ہے تو ختم ہم کریں گے۔بھارت کی سول اورفوجی قیادت کے ان بیانات کے جواب میں انہوں نے سخت ردعمل کااظہار کیاکہ وہ پاکستان کودس روزمیںشکست دے دیں گے، انہوں نے اس طرح کے بیانات کو غیرذمہ دارانہ اورحقائق کے منافی قراردیا۔ڈی جی آئی ایس پی آرنے کہاکہ جو بھارتی فوج مقبوضہ کشمیرکے اَسی لاکھ لوگوں کوشکست دینے میں ناکام رہی وہ پاکستان کے اکیس کروڑ عوام کاکیسے سامناکرسکتی ہے۔انہوں نے کہاکہ روئے زمین پرکوئی طاقت ایک متحد قوم کو شکست نہیں دے سکتی۔مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے میجرجنرل آصف غفورنے کہاکہ بھارتی قیادت کو مقبوضہ کشمیرمیں مظالم کاسلسلہ بندکرناچاہیے کیونکہ یہ آگ پورے خطے کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے۔انہوں نے اس عزم کااعادہ کیاکہ اگر ہم پرجنگ مسلط کی گئی تو پاکستان بھرپورقوت سے اس کا جواب دے گا اورجنگ میں کسی فریق کی جیت نہیں ہوتی بلکہ انسانیت مشکلات کاشکارہوتی ہے۔ڈائریکٹرجنرل آئی ایس پی آرنے کہاکہ بری فوج کے سربراہ جنرل قمرجاویدباجوہ نے تاریخی اقدامات کئے اور”باجوہ ڈاکٹرائن” نے جنوبی ایشیاء کوبڑی تباہی سے بچانے میں مدددی۔

مزید پڑھیں:  سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100انڈیکس67ہزار پوائنٹس کی حد چھونے لگا

انہوں نے کہاکہ پاکستان کی تینوں مسلح افواج نے خود کودنیامیں بہترین افواج کے طورپر منوایاہے۔انہوں نے کہاکہ بری فوج کے سربراہ نے ہمیشہ پاکستان کی سلامتی اورترقی کومقدم جاناہے اور قوموں کی برادری میں اس کادرجہ بلندرکھا۔انٹیلی جنس ایجنسیوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہمیں اپنی انٹیلی جنس فورسز پر فخر ہے۔ انٹرسروسزانٹیلی جنس ،ملٹری انٹیلی جنس اورانٹیلی جنس بیورونے مشترکہ طورپر دہشت گردی کی متعددکارروائیاں ناکام بنائیں اورملک میں امن قائم رکھا۔ڈائریکٹرجنرل آئی ایس پی آرنے کہاکہ آئی ایس آئی دنیاکابہترین انٹیلی جنس ادارہ ہے۔ذرائع ابلاغ ،قوم اورسوشل میڈیااستعمال کرنے والے نوجوانوں کاشکریہ اداکرتے ہوئے میجرجنرل آصف غفورنے کہاکہ ہم سب کامادروطن اس کی سرزمین ،ہم وطنوں اورکشمیری بھائیوں سے وعدہ ہے اور ہم یہ وعدہ اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے پوراکریںگے۔

مزید پڑھیں:  سانحہ 9 مئی کے آخری 19 ملزمان کی بھی ضمانتیں منظور

اپنا تبصرہ بھیجیں