1973443 imm 1580535808 550 640x480 1

پاکستان میں داخل ہونے کے لیے ہیلتھ ڈیکلریشن فارم پُر کرنا لازمی قرار

کراچی: پاکستان میں داخل ہونے کے لیے ہیلتھ ڈیکلریشن فارم پُر کرنا لازمی قرار دے دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزارت صحت کی جانب سے ہدایت جاری کی گئی ہے کہ پاکستان میں داخل ہونے والے تمام مسافروں کو ہیلتھ ڈیکلریشن فارم جمع کروانا ہوگا، جس میں رابطے کی تفصیلات اور سفر کی مختصر تاریخ شامل ہوگی۔

جہاز کا عملہ تمام مسافروں میں ہیلتھ ڈیکلریشن فارم تقسیم کرے گا، اس سلسلے میں وزارت صحت کی جانب سے تمام ایئر لائنز کو مذکورہ فارم بھی فراہم کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  ایرانی صدر ابراہیم رئیسی آج لاہور اور کراچی کا دورہ کرینگے

کرونا وائرس کی وبا کے پیشِ نظر ڈیکلریشن فارم میں معلومات کا اندراج کرنا اور اس فارم کو لاؤنج میں ہیلتھ اسٹاف کے حوالے کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے، بہ صورت دیگر پاکستان میں داخلہ اور امیگریشن کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ڈیکلریشن فارم میں نام، پاسپورٹ نمبر اور پتا، مختلف ممالک میں قیام اور مسافر کی صحت سے متعلق تفصیلات طلب کی گئی ہیں، یہ فارم عوام کی آسانی کے لیے بنایا گیا ہے۔ فارم میں مسافروں کو بتانا ہوگا کہ وہ گزشتہ 14 دنوں میں چین اور چین کے شہر ووہان، افریقا اور جنوبی امریکا تو نہیں گئے، مسافر کو بخار، کھانسی یا سانس میں تکلیف تو لاحق نہیں ہے۔

مزید پڑھیں:  لکی مروت، شادی کی تقریب میں فائرنگ، 6 افراد جاں بحق

خیال رہے کہ ملک کے تمام ایئرپورٹس پر کرونا وائرس سے متعلق اسکریننگ کے انتظامات پہلے ہی کیے جا چکے ہیں، اور تمام مسافروں کو اس حوالے سے چیک کیا جا رہا ہے، پاکستان کے 7 بین الاقوامی ایئر پورٹس پر فوکل پرسن بھی تعینات کیے گئے ہیں۔