12501321211580629781

ایمنسٹی انٹر نیشنل نے بھارت کے شہریت ترمیمی بل کو عالمی انسانی قوانین کی واضح خلاف ورزی قرار دیا

ایمنسٹی انٹر نیشنل نے بھارت کے شہریت ترمیمی بل کو بھارتی آئین اور عالمی انسانی قوانین کی واضح خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

 عالمی حقوق کے گروپ نے واشنگٹن میں امریکی ایوان نمائندگان کی طرف سے مذہب کے نام پر ظلم و تشدد پر ایک سماعت کے دوران کہا کہ متنازعہ شہریت قانون مذہب کی بنیاد پر تعصب پر مبنی ہے۔

مزید پڑھیں:  امریکا اور برطانیہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کر دیں
مزید پڑھیں:  اسرائیل کی جانب سے غزہ میں غذائی قلت کے دعوے مسترد

 ایمنسٹی انٹر نیشنل نے خبردار کیا کہ بھارت پر امن مظاہرین کےلئے ایک خطرناک ملک بن گیا ہے اور حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی کے مظاہرین کےخلاف بیانات قابل مذمت ہیں۔