تیسرا تین روزہ مالم جبہ انٹرنیشنل الپائن سکی مقابلہ آج سے شروع ہورہاہے

یہ مقابلہ ونٹر سپورٹس فائونڈیشن ‘ پاکستان ائیرفورس کے تعاون سے منعقد کررہی ہے جس کا مقصد ملک میں سرمائی کھیلوں اور مہم جوئی پر مبنی سیاحت کو فروغ دینا ہے۔مقابلے میں تیس بین الاقوامی اور بیس قومی کھلاڑی حصہ لیں گے ۔بین الاقوامی کھلاڑیوں کا تعلق برطانیہ’ کینیڈا’ تاجکستان’ ایران’ افغانستان’ یوکرین اور اردن سے ہے۔