1191616581580707023

یمن کیلئے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے مارٹن گریفتھ صنعاپہنچ گئے

یمن کیلئے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے مارٹن گریفتھ صنعاپہنچے ہیں جہاں وہ شدید بیمار مریضوں کے علاج معالجے کیلئے منتقلی کی سہولت کاافتتاح کریں گے۔

میڈیکل رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی زیرکمان اتحاداورعالمی ادارہ صحت کے اشتراک سے فراہم کردہ یہ سہولت آج (پیر) شرو ع کی جائے گی۔مہلک امراض میں مبتلامریضوں کوجن کیلئے اندرون ملک ہسپتالوں میں علاج معالجے کی سہولت دستیاب نہیں ہے انہیں اقوام متحدہ کی چارٹرڈپروازوں کے ذریعے صنعاکے ہوائی اڈے سے اردن اورمصرکے ہسپتالوں میں منتقل کیاجائے گا۔

مزید پڑھیں:  آئی ایم ایف کی اگلی قسط کی رواں ماہ کے آخر تک منظوری کا امکان