maxresdefault

سام سنگ نے زیڈ فلپ فولڈنگ فون کی ویڈیو جاری کردی

سان فرانسسكو: سام سنگ نے اپنے ایک نئے فون کی ویڈیو جاری کی ہے یا جان بوجھ کر افشا کی ہے۔ اس ویڈیو میں سام سنگ زیڈ فلپ فون کو روبہ عمل دیکھا جاسکتا ہے جو فولڈنگ اسکرین کا حامل فون ہے۔

اس طرح یہ سام سنگ کا دوسرا فولڈ ہونے والا فون ہوگا اور اسے جامنی رنگ میں ریلیز کیا گیا ہے اور پشت دھات سے بنی اور چمکدار ہے۔ صرف انیس سیکنڈ کی اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فون بند ہوتے ہی ایک انچ کا نوٹفیکیشن باکس دکھائی دے رہا ہے۔ اس کے ساتھ جو کیمرہ ہے وہ 12 میگا پکسل کا ہوسکتا ہے اور اندر لگا کیمرہ جو حقیقت میں فرنٹ کیمرہ ہوگا وہ 10 میگا پکسل کا ہوگا۔ جامنی رنگ کی کیسنگ پر خاص انداز سے روشنی پڑتی ہے تو وہ گلابی بھی دکھائی دیتی ہے۔

مزید پڑھیں:  چین کے 20 ہزار سینیما گھروں میں 12ویں فیل ریلیز کرنے کا فیصلہ

فون کھلنے کے بعد اسکرین کی کریز6.7 انچ تک کھل جاتی ہے۔ ماہرین کا اصرار ہے کہ فون ہزاروں مرتبہ کھولنے اور بند ہونے پر اس کی فولڈنگ کریز درمیان سے خراب ہوتی ہے یا نہیں اور اس کا جواب تو آنے والا وقت ہی دے گا۔ تاہم فولڈ ہونے والے دونوں حصوں پر سام سنگ کا نام نہیں لکھا۔

خیال ہے کہ اس میں اسنیپ ڈریگن 855+ چپ سیٹ نصب ہوگی اور 8 جی بی ریم کے ساتھ اینڈروئڈ 10 پر کام کرے گا۔ گیارہ فروری کو سان فرانسسکو کی ایک تقریب میں اس کا اعلان کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  مہوش کی بھارتی گلوکار کیساتھ نئے پراجیکٹ کی تفصیلات

فون کی دیگر تفصیلات درج ذیل ہیں:

ڈسپلے: فل ایچ ڈی 2636 ضرب 1080 پکسل، ایم او ایل ای ڈی اسکرین۔ بیرونی اسکرین ایک انچ سے کچھ بڑا اور صرف 300 ضرب 116 میگا پکسل کا ہے۔

اسٹوریج: 8 جی بی ریم، 256 جی بی یو ایف ایس تھری، سامسنگ کلاؤڈ، گوگل اور ایم ایس ون ڈرائیو سپورٹ (مائیکروایس ڈی موجود نہیں)

ویڈیو: فورکے پر 60 فریم فی سیکنڈ، یو ایچ ڈی ریکارڈنگ 30 فریم فی سیکنڈ۔

سینسر: بیرومیٹر، ایسلیرومیٹر، کمپاس ، جائرواسکوپ، فنگرپرنٹ، برائٹنیس سینسر، پراکسمیٹی ڈٹیکشن۔

بیٹری: 3300 ایم اے ایچ، اور 15 واٹ پر فوری چارج ہونے والی

رابطے: بلیوٹوتھ، یو ایس بی ٹائپ سی، این ایف ایس، وائی فائی 6، وائی فائی ڈائریکٹ، مررلنک اور اسمارٹ ویو۔