1580786361

کل یوم یکجہتی کشمیر منانے کیلئے تیاریاں بھرپوراندازمیں جاری

کل (بدھ) یوم یکجہتی کشمیر منانے کیلئے تیاریاں بھرپوراندازمیں جاری ہیں ۔ یہ دن منانے کا مقصد مظلوم کشمیری عوام کی حالت زار اجاگر کرنا اور اس دیرینہ تنازع سے متعلق عالمی برادری کو اس کی ذمہ داریوں کی یاددہانی کرنا ہے۔

اس مرتبہ یہ دن گزشتہ سال اگست میں بھارت کی طرف سے تمام عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مقبوضہ جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کئے جانے کے تناظرمیں منایا جارہا ہے جہاںبھارت نے وہاں غیر معینہ مدت کیلئے کرفیو نافذ کررکھا ہے اور تمام مواصلاتی رابطے منقطع ہیں۔وزیراعظم عمران خان مظلوم کشمیری بھائیوں سے بھرپور اظہار یکجہتی کیلئے مظفر آباد میں آزاد جموں وکشمیرکی قانون ساز اسمبلی کے خصوصی اجلاس سے خطاب کریں گے۔آزاد کشمیر کو پاکستان سے ملانے والے تمام چھ داخلی راستوں پر انسانی زنجیریں بنانے کیلئے انتظامات کرلئے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  آئِی ایم ایف نئے قرض پروگرام پر راضی، مذاکرات کیلئے گرین سگنل