لیڈی ہیلتھ ورکرزکامظاہرہ ،سروس سٹرکچر کامطالبہ

پشاور ( وقائع نگار) لیڈی ہیلتھ ورکرز نے صوابی میں لیڈی ہیلتھ ورکز کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ واقعہ میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزا دی جائے اور صوبہ بھر میں دوران ڈیوٹی شہید ہونے والی لیڈی ہیلتھ ورکرز کو شہدا پیکیج دیا جائے ۔ شہداء کے ورثاء کو سرکاری ملازمت دینے سمیت سپریم کورٹ کے فیصلہ کے مطابق ملازمین کو سروس سٹرکچر اور سنیارٹی دینے کیلئے اقدامات کئے جائیں ۔یہ مطالبات لیڈی ہیلتھ ورکرز نے پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کئے۔