11367340381580871584

کشمیری عوام کواُن کامنصفانہ حق خودارادیت دیاجاناچاہیے ،سید فخرامام

کشمیرکے بارے میں پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین سیدفخرامام نے کہاہے کہ پاکستان نے پارلیمانی قراردادوں کے ذریعے عالمی برادری کوبھارتی جیلوں میں طویل عرصے سے قیدکشمیری رہنماؤں کی حالت زارسے آگاہ کیاہے۔

ایک نجی نیوزچینل سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کشمیری عوام کواُن کامنصفانہ حق خودارادیت دیاجاناچاہیے جس کاوعدہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادمیں بھی کیاگیاہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور میں اتوار کو تاریخ کی بڑی ریلی ہوگی، شیرافضل

انہوں نے بھارت پرزوردیاکہ وہ اقوام متحدہ کے مبصرگروپ کومقبوضہ جموں کشمیر کے دورے کی اجازت دے جہاں لوگوں کوگزشتہ کئی دہائیوں سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا سامناہے۔

مزید پڑھیں:  دہشت گردوں کو اپنے اہداف کمزور کرنے نہیں دینگے،صدر مملکت

فخرامام نے عالمی طاقتوں سے اپیل کی کہ کشمیر کے بارے میں ا قوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادپربلاتاخیرعملدرآمدکرایاجائے۔