امریکی سینیٹ نے صدرڈونلڈٹرمپ کیخلاف مواخذے کی تحریکیں مسترد کردیں

امریکی سینیٹ نے صدرڈونلڈٹرمپ کے خلاف مواخذے کی دونوں تحریکیں مسترد کرتے ہوئے انہیں بری کردیاہے۔

ایوان نمائندگان نے گزشتہ سال کے آخرمیں ان تحریکوں کی منظوری دی تھی۔سینیٹرزنے اختیارات کے ناجائزاستعمال کے پہلے الزام کواڑتالیس کے مقابلے میں باون ووٹوں سے مسترد کیا جبکہ کانگریس کے امورمیں رکاوٹ ڈالنے کے دوسرے الزام کوسینتالیس کے مقابلے میں ترپن ووٹوں سے مسترد کیاگیا۔اب تک کسی امریکی صدرکوکبھی بھی مواخذے کے ذریعے منصب سے نہیں ہٹایاگیاہے۔