جونیئر تائیوکوانڈو چیمپئن عائشہ آیاز کی وزیرِاعلیٰ ہاوس پشاور آمد

ننھی چیمپئن کی وزیر اعلیٰ سے ملاقات، وزیر اعلیٰ محمود خان نے عائشہ آیاز کو دو لاکھ روپے کا انعامی چیک دیا، وزیر اعلیٰ کا عائشہ ایاز کیلئے 20 ہزار ماہانہ وظیفہ کا بھی اعلان.
9 سالہ عائشہ ایاز نے گزشتہ روز دبئی میں ورلڈ جونئیر تائیوکوانڈو چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل حاصل کیا تھا، عائشہ ایاز نے 24 کلو گرام کیٹگری میں گولڈ میڈل حاصل کیا، عائشہ ایاز کا تعلق خیبر پختونخوا کے ضلع سوات سے ہے.
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا عائشہ ایاز کو فوری طور پر تمام سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کردی، وزیرِاعلیٰ محمود خان خیبرپختونخوا میں کھیلوں کے فروغ کیلئے کوشاں ہیں، حکومت کی سرپرستی میں کھلاڑیوں کی تربیت کررہے ہیں، عائشہ ایاز اولمپک میڈل جیتنے کیلئے پرعزم.