عالمی برادری مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرائے:وزیر خارجہ

وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے عالمی برادری پرزوردیاہے کہ وہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرائے۔

ریڈیو پاکستان کے حالات حاضرہ چینل سے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ بھارت طاقت کے وحشیانہ استعمال سے حق خودارادیت کے حصول کے لئے کشمیریوں کی آوازنہیں دباسکتا۔وزیرخارجہ نے کہاکہ محاصرے کاہرگزرتالمحہ دنیا کے اجتماعی ضمیرپرایک بوجھ ہے۔انہوں نے کہاکہ مسئلہ کشمیرپرسیاسی جماعتوں سمیت پوری پاکستانی قوم متحد ہے اوروزیراعظم عمران خان نے خود کوکشمیری عوام کاحقیقی نمائندہ ثابت کیاہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کشمیریوں کی بھارتی چنگل سے آزادی کے حصول تک ان کی اخلاقی، سیاسی اورسفارتی حمایت جاری رکھے گا۔