پاکستان میں کرونا وائرس کا مشتبہ مریض سامنے آگیا

اسلام آباد : سلیمان خان چین کے شہر کم ان سے پرواز سی زیڈ 6071 پر اسلام آباد پہنچا، دوران سکیننگ مسافر کے جسم کا درجہ حرارت زیادہ پایا گیا.

پشاور کے رہائشی سلیمان خان کو کھانسی کی تکلیف بھی ہورہی تھی، اسلام آباد ایئرپورٹ پر وزارت صحت کے عملے نے مسافر کو فوری آئیسولیشن وارڈ منتقل کیا.

ابتدائی طبی امداد کے بعد چین سے آنے والے مسافر کو پمز منتقل کردیا گیا، پمز اسپتال میں مسافر کے کرونا وائرس کے ٹیسٹ لیے جارہے ہی