چین:کروناوائرس کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 563ہوگئی

چین میں تیزی سے پھیلتے ہوئے کروناوائرس کے باعث ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر563ہوگئی ہے۔

چین کے قومی صحت کمیشن کے مطابق پورے ملک میں مزید تین ہزارچھ سوچورانوے افراد میں کروناوائرس کی تشخیص ہوئی ہے اوراس طرح اس وائرس سے متاثر ہونیوالے افرادکی کل تعداد اٹھائیس ہزارسے زیادہ ہوگئی ہے۔صحت کمیشن نے کہاکہ اکیس ممالک اوراقوام متحدہ کے بچوں کے لئے فنڈ نے اس وبا سے بچائو اوراس پرقابوپانے کے لئے چین کوادویات اورطبی آلات عطیہ کئے ہیں۔