111 1

عالمی شہرت یافتہ گولڈ میڈلسٹ گھوڑ سوار ملک عطاء محمد خان انتقال کر گئے ۔

فتح جنگ : نواب آف کوٹ فتح خان سابق ممبر صوبائی اسمبلی اور عالمی شہرت یافتہ گولڈ میڈلسٹ گھوڑ سوار ملک عطاء محمد خان آج صبح اپنے گاؤں کوٹ فتح خان میں انتقال کر گئے ۔ ملک عطاء محمد خان گھوڑ سواری میں پوری دنیا میں مشہور تھے ۔ متعدد بار برطانیہ سے گھوڑ سواری میں انٹرنیشنل میڈل حاصل کیا ۔

مزید پڑھیں:  عدالت کا بشریٰ بی بی کا اینڈوسکوپی ٹیسٹ کروانے کا حکم
مزید پڑھیں:  معاشی چیلنجز: امریکہ کا پاکستان کیساتھ تعاون جاری رکھنے کا اعلان

ملک عطاء محمد خان برطانیہ سے اعلی تعلیم یافتہ تھے۔ ملک عطاء محمد خان سابق گورنر مغربی پاکستان امیر محمد خان نواب آف کالا باغ کے داماد تھے ۔