مردان سپر لیگ کاٹائٹل کاٹلنگ پختون نے اپنے نام کر لیا

مردان : تفصیلات کے مطابق مردان سپرلیگ کے فائنل میچ میں کاٹلنگ پختون نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔رستم کی ٹیم 18ویں اوررز میں 125کے مجموعی سکور پر آؤٹ ہو گئی۔ 126زنر کے تعاقب میں کاٹلنگ کی ٹیم کے کپتان فخر زمان اور بلال شہزاد نے شاندار انینگز کا آغاز کیا اور 102رنز کی پارٹنرشپ بنا کر ٹیم کو اچھا سٹارٹ فراہم کیا۔

کاٹلنگ کی ٹیم نے 126رنز کا ہدف 16ویں اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کر کے ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ قومی کرکٹ ٹیم کے سٹار بیٹسمین فخر الزمان میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔مردان سپر لیگ کے آرگنائزنگ کمیٹی کی جانب سے کاٹلنگ کی ٹیم کو پانچ لاکھ روپے نقد ٹرافی جبکہ رستم ننگیالے کو تین لاکھ روپے کا نقد انعام دیا گیا۔فائنل میچ کے موقع پر بیس ہزار سے زائد شائقین کرکٹ نے سپورٹس کمپلیکس آکر مردان سپرلیگ کے آرگنائزنک کمیٹی کو خراج تحسین پیش کیا اور بات کا ثبوت دیا کہ مردان کے عوام کھیلوں سے محبت رکھتے ہیں۔