پاکستان کیخلاف بڑا سکور کرنے کی کوشش کریں گے ،کپتان بنگلہ دیش ٹیسٹ کرکٹ ٹیم

راولپنڈی بنگلہ دیش کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مومن الحق نے کہاہے کہ پاکستان کے خلاف میچ جیتنے کےلئے پرعزم ہیں،پاکستان کیخلاف بڑا سکور کرنے کی کوشش کریں گے ۔

بنگلہ دیش کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مومن الحق کا مزید کہناتھا کہ بنگلہ دیش کی بیٹنگ لائن بہت اچھی ہے،ٹیم میں شامل نئے کھلاڑیوں کےلئے بہترین موقع ہے۔